Live Updates

نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف سیریز منسوخی پر انگلش کرکٹ بورڈ کا پہلا باقاعدہ ردعمل

پاکستان میں موجود اپنی سیکورٹی ٹیم سے مسلسل رابطے میں ہیں، صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، پاکستان کے دورے سے متعلق حتمی فیصلہ 24 سے 48 گھنٹوں میں کیا جائے گا: ای سی بی

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 ستمبر 2021 23:29

نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف سیریز منسوخی پر انگلش کرکٹ بورڈ کا پہلا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 ستمبر 2021ء ) نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف سیریز منسوخی پر انگلش کرکٹ بورڈ کا پہلا باقاعدہ ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اگلے ماہ شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ نے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کیساتھ سیریز منسوخ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے انگلش کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود اپنی سیکورٹی ٹیم سے مسلسل رابطے میں ہیں، صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، پاکستان کے دورے سے متعلق حتمی فیصلہ 24 سے 48 گھنٹوں میں کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم راولپنڈی میں 13 اور 14 اکتوبر کو دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں ،جس کے بعد انگلش ٹیم 15 اکتوبر کو اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوجائے گی، جبکہ انگلینڈ کی ویمن ٹیم کو بھی پاکستان کادورہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق انگلینڈ کی مینز اور ویمن ٹیمیں 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔ ویمن کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے میچز کے لیے 21 اکتوبر تک اسلام آباد میں رہے گی۔

پی سی بی کے مطابق پاک انگلینڈ ویمن ون ڈے میچز 19،17 اور 21 اکتوبر کو ہوں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے تمام میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونا تھے تاہم آپریشنل اور لاجسٹک وجوہات کی بنیاد پر میچ راولپنڈی منتقل کیے گئے ۔ دوسری جانب انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ انگلینڈ ٹیم بھی انہی باتوں پر غور کررہی ہے، انگلینڈ ٹیم جو بھی فیصلہ کرے گی ان کا اپنا فیصلہ ہوگا، انگلینڈ ٹیم کیلئے زبردست سکیورٹی انتظامات کیے ہیں، پاکستانی اداروں کو کوئی سکیورٹی تھریٹ موصول نہیں ہوا۔

وزیر داخلہ کے مطابق وزیرعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بات کی، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مکمل طور پر سیکیورٹی فراہم کی، ہماری پولیس، افواج سمیت کسی ادارے کے پاس کوئی تھریٹ نہیں، ہم نے نیوزی لینڈ کو بغیر تماشائی میچز کروانے کی پیش کش کی، نیوزی لینڈ کو ہر طرح راضی کرنے کی کوشش کی۔ لیکن وہ نہیں مانے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات