Live Updates

پاکستان نے سانحہ کرائسٹ چرچ اور کورونا کے باوجود نیوزی لینڈ کا دورہ کیا، شعیب اختر نے کیویز کو ماضی یاد دلا دیا

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو صرف ایک غیر تصدیق شدہ دھمکی ملی، وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ ہم منصب سے بات کرکے انہیں یقین دہانی کرائی: سابق پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 18 ستمبر 2021 12:01

پاکستان نے سانحہ کرائسٹ چرچ اور کورونا کے باوجود نیوزی لینڈ کا دورہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 ستمبر 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے نیوزی لینڈ بورڈ کے اچانک سیریز ملتوی کرنے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کیویز کو ماضی یاد دلا دیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس کرکے نیوزی لینڈ سے ماضی میں تعلقات کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ’’سانحہ کرائسٹ چرچ میں 9 پاکستانی شہید ہوئے لیکن اس کے باوجود پاکستان نے نیوزی لینڈ کا ساتھ دیا، پاکستان نے کورونا کی بدترین صورتحال میں بھی نیوزی لینڈ کا دورہ کیا ، قطع نظر اس کے کہ نیوزی لینڈ کے حکام نے اس دورے پر پاکستان ٹیم کے ساتھ بھی نارواں سلوک کیا۔

سابق کرکٹر نے واضح کیا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو صرف ایک غیر تصدیق شدہ دھمکی ملی تھی اور اس پر بات کی جا سکتی تھی۔

(جاری ہے)

شعیب اختر نے مزید لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈرا آرڈین سے بات کرکے انہیں یقین دہانی کرائی لیکن پھر بھی جواب میں دورہ جاری رکھنے سے انکار کیا گیا۔ انہوں نے یہ بات بھی لکھی کہ پاکستان جنوبی افریقہ ، بنگلہ دیش ، ویسٹ انڈیز ، سری لنکا ، زمبابوے اور پی ایس ایل کی بحفاظت میزبانی کر چکا ہے‘‘۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز راولپنڈی سٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات