نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر بھارتی میڈیا جشن منا رہا ہے یا بیگم صفدر اعوان‘ فیا ض الحسن

انکے خاندانی مفادات کی ہر ڈور کا سرا پاکستان سے باہر ملتا ہے لیکن اقتدار پاکستان میں چاہیے‘ ترجمان پنجاب حکومت

ہفتہ 18 ستمبر 2021 12:58

نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر بھارتی میڈیا جشن منا رہا ہے یا بیگم صفدر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر یا بھارتی میڈیا جشن منا رہا ہے، یا بیگم صفدر اعوان،بیگم صفدر اعوان نے بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کی روش برقرار رکھی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا شریف خاندان، مودی کا سچا اور سچا عزیز دار ہے،مودی سے محبت اور وطن سے دشمنی شریف خاندان نے اپنے عمل سے ثابت کی۔

انہوںنے کہا کہ سوائے بیگم صفدر اعوان کے پوری قوم نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے پر افسردہ ہوئی،بیگم صفدر اعوان کے پاکستانیت کے لباس میں ملک دشمنی چھپی ہوئی ہے، شریف خاندان سر سے پائوں تک منافقت اور ملک دشمنی کی تصویر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے خاندانی مفادات کی ہر ڈور کا سرا پاکستان سے باہر ملتا ہے لیکن منافقت کی انتہا یہ کہ اقتدار شریف خاندان کو پاکستان میں چاہیے۔