Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا ہوائی اڈوں پربڑھتے پروٹوکول پر اظہار تشویش

سرکاری افسران اور نجی افرادکوغیر مجاز پروٹوکول کا رواج فوری بند کر دیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کر دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 ستمبر 2021 14:33

وزیراعظم عمران خان کا ہوائی اڈوں پربڑھتے پروٹوکول پر اظہار تشویش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر 2021ء) : وزیراعظم عمران خان نے ہوائی اڈوں پربڑھتے پروٹوکول پر تشویش کا اظہار کر دیا اور ہدایات جاری کیں کہ سرکاری افسران اور نجی افرادکوغیر مجاز پروٹوکول کا رواج فوری بند کر دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہوائی اڈوں پربڑھتے پروٹوکول پر اظہار تشویش کے بعد وزیراعظم عمران خان کے سیکرٹری اعظم خان نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

اس مراسلے میں کہا گیا کہ مختلف سرکاری افسران اورنجی افرادکوغیر معمولی پروٹوکول دیا جا رہا ہے، ان افراد کو بھی پرٹوکول دیا جارہا ہے جو حقدار نہیں ہیں۔ وزیراعظم کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مختلف اداروں کےذریعہ باضابطہ اور غیر رسمی طور پر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، صورتحال نہ صرف امتیازی ہے بلکہ عام مسافروں میں عدم اطمینان پیدا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

مراسلے میں کہا کہ سرکاری افسران اور نجی افرادکوغیر مجاز پروٹوکول کا رواج فوری بند کر دیا جائے، خلاف ورزی کی صورت میں ذمےدار متعلقہ محکمےکا سربراہ ہو گا۔ خیال رہے کہ عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل بھی ایسی ہی کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے اور عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت کرنے کے کئی وعدے کیے تھے جو پی ٹی آئی کی حکومت میں آنے کے بعد وفا نہیں ہو سکے اور عوام دن بدن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے مایوس ہونے لگی۔

حکومتی وزرا اور نمائندے بغیر پروٹوکول کے کہیں جانے کو اپنی توہین کے مترادف سمجھتے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومتی نمائندوں کے قریبی لوگ بھی اس بات کا بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے پروٹوکول سے ہر دفتر میں جاتے اور کام نکلواتے ہیں جو پاکستان تحریک انصاف کے دعووں کی نفی ہے۔ سابق حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والی حکومت میں آج وہی سب ہو رہا ہے جس کے پی ٹی آئی مخالف تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات