سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں اگست کے دوران 22.77 فیصداضافہ

ہفتہ 18 ستمبر 2021 14:39

سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں اگست  کے دوران  22.77  فیصداضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) سیمنٹ کی مجموعی فروخت  اگست 2021 کے دوران  اگست 2020 کے مقابلہ میں 22.77  فیصد بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

اگست 2021 میں سیمنٹ کی فروخت کا حجم 4.336  ملین ٹن تک پہنچ گیا جبکہ اگست 2020 میں سیمنٹ کی فروخت 3.531  ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اگست 2021 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 36 فیصد اضافہ سے 3.814 ملین ٹن رہی جبکہ اگست 2020 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت کا حجم 2.805  ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :