پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین کا سینئر صحافی سی آر شمسی کی وفات پر اظہارتعزیت

ہفتہ 18 ستمبر 2021 14:39

پبلک اکائونٹس کمیٹی  کے چیئرمین رانا تنویر حسین کا سینئر صحافی سی آر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) رکن قومی اسمبلی اور پبلک اکائونٹس کمیٹی  (پی اے سی)کے چیئرمین رانا تنویر حسین نے سینئر صحافی سی آر شمسی کی وفات پر رنج اور دکھ  کا اظہار کرتے ہوئے ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی آر شمسی نے اپنے صحافتی کیریئر کے دوران ہمیشہ صحافی برادری کے حقوق اور فلاح و بہبود کیلئے آواز بلند کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

متعلقہ عنوان :