ملک معاشی طور پر تباہی کی جانب جارہا ہے ، حکمران اپوزیشن کو دیوار سے لگانے ،میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے دن رات ایک کررہے ہیں ، چودھری محمد یاسین

ہر ماہ عوام پر پٹرول ، بجلی اور گیس بم گرائے جارہے ہیں ، اشیاء خورونوش تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں ، عوام کا جینا اجیرن ہو چکا ہے ، صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر

ہفتہ 18 ستمبر 2021 14:56

چڑہوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر و ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یاسین نے کہا ہیکہ ملک معاشی طور پر تباہی کی جانب جارہا ہے ، قرضوں کا بوجھ بڑھتا جارہا ہے ، لیکن حکمران اپوزیشن کو دیوار سے لگانے اور میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے دن رات ایک کررہے ہیں ہر ماہ عوام پر پٹرول ، بجلی اور گیس بم گرائے جارہے ہیں ، اشیاء خورونوش تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں ، عوام کا جینا اجیرن ہو چکا ہے ان حالات میں صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہی ملک کو نکال سکتی ہے تاریخ گواہ ہے جب بھی ملک پر مشکل آیاتو پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے ملک کو بحرانوں سے نکالا 1971 ء سے آج تک کی تاریخ اسکی گواہ ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز مختلف مقامات پر سیاسی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جو بھی تعمیر وترقی ہوئی وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں ہوئی ، سابق دور میں ایک کھرب روپے کا ترقیاتی بجٹ ہونے کے باوجود سابق حکمران ایک میگا پراجیکٹ نہیں دے سکے اور بطور مثال پیش کرنے کو بھی ان کے پاس کچھ نہیں ، انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمران تو اپنے ہی بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں جو اپنی سمت کا تعین بھی نہیں کر سکے ، انھوں نے کہا کہ عوام خود ہر دور کا موازانہ کر سکتے ہیں پیپلزپارٹی کے دور میں ہمیشہ ترقیاتی کام اور مہنگائی کو کنٹرول کیا گیا ، عوام کی معاشی حالت ٹھیک ککرنے کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا گیا ، منصوبوں کا نام تبدیل کرنے سے کچھ نہیں ہوتا ، عوام حقائق جانتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ اب ہم کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے پاکستان پیپلزپارٹی جلد ہی اقتدار میں آنے والی ہے ملک و عوام کی قسمت بدل دیں گئے ، ضمنی انتخاب بھاری اکثریت سے جیتیں گئے ۔