شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں چھ بینک افسران نے بیان ریکارڈ کرا دیا

بینک افسران نے رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ سے متعلق بیان قلمبند کرایا،سماعت 23ستمبر تک ملتوی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 14:56

شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں چھ بینک افسران نے بیان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بینک کے چھ افسران نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔بینک افسران نے جوڈیشل مجسٹریٹ کامران ظفر کی عدالت میں 164کا بیان ریکارڈ کرادیا۔

(جاری ہے)

بینک افسران نے رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ سے متعلق بیان قلمبند کرایا۔بینک افسران نے مختلف بینک اکائونٹس میں ٹرانزیکشنز سے متعلق بھی بیان ریکارڈ کرایا۔رمضان شوگر ملز کے چوکیداراور سکیورٹی گارڈ کے اکائونٹ سے متعلق بھی مزید بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر افسران کو طلب کرتے ہوئے سماعت23 ستمبر تک ملتوی کردی۔