پاک فوج کے دستوں نے اقوام متحدہ کے امن مشن کی مشق ”مشترکہ منزل۔2021“ میں حصہ لیا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 14:52

پاک فوج کے دستوں نے اقوام متحدہ کے امن مشن کی مشق ”مشترکہ منزل۔2021“ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) پاک فوج کے دستوں نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کوشان ٹریننگ بیس میں منعقدہ کثیر القومی اقوام متحدہ کے امن مشن کی مشق ”مشترکہ منزل۔2021“ میں حصہ لیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے ہفتہ کو یہاں موصولہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ، چین ، منگولیا اور تھائی لینڈ کے فوجی دستے اس کثیر القومی مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس مشق میں مختلف مشنوں میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کی جانب سے انجام دی جانے والی کارروائیوں کی تربیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ تمام شرکا نے پاکستانی دستے کی شرکت ، ان کی مہارتوں کے معیار اور اقوام متحدہ کے امن مشن کی کارروائیوں میں پاکستان کی بڑے پیمانے پر شمولیت کو بھرپور سراہا۔