عثمان بزدار نے شہباز شریف بننے کی کوشش میں 15 افسران معطل کر دئیے
وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی سرزنش کی تھی جس کے بعد انہوں نے سیالکوٹ میں 15 افسران معطل کر دئیے۔ سینئر صحافی ہارون الرشید کا دعویٰ
مقدس فاروق اعوان ہفتہ 18 ستمبر 2021 15:31
(جاری ہے)
اب وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کے مختلف علاقوں کے دورے کرنے شروع کر دئیے ہیں اور وہ عوامی شکایات پر افسران کو معطل بھی کر دیتے ہیں ،کچھ ایسا ہی ان کے حالیہ دورہ سیالکوٹ میں ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دو روز قبل سمبڑیال اور سیالکوٹ کا ساڑھے تین گھنٹے طویل دورہ کر کے پبلک سروسز فراہم کرنے والے مختلف اداروں اور محکموں کا وزٹ کیا اور فرائض سے غفلت برتنے، عوامی شکایات اور خراب کارکردگی پر 15 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا- اسی حوالے تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دورہ سیالکوٹ میں شہباز شریف بننے کی کوشش کی اور 15 کے قریب افسروں کو ہی معطل کر دیا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان نے دورہ لاہور میں ان کی سرزنش کی تھی۔واضح رہے کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کو عہدے سے ہٹا دیا گیا- میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سمبڑیال ،چیف آفیسر تحصیل کارپوریشن سیالکوٹ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سیالکوٹ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سیالکوٹ کو معطل کر دیا گیا- ایکسین آبپاشی مرالہ سب ڈویژن ، ڈی ایس پی ڈسکہ اور ڈی ایس پی ٹریفک سیالکوٹ کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا- سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ویمن ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ ،چیف آفیسر سمبڑیال،چیف آفیسرپسرور ، چیف آفیسر ڈسکہ اور سب رجسٹرار رورل سیالکوٹ بھی معطل کر دیئے گئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سمبڑیال اور سیالکوٹ میں شہری سہولتو ں کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے مبڑیال روڈ کی تعمیر و مرمت اور12کلو میٹر طویل سب لائن سیالکوٹ سے سمبڑیال تک سٹرک کی ری کارپٹنگ کی منظوری دے دی- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال تک رسائی کیلئے نیا راستہ بنائیں گے۔ نئے راستے کیلئے لینڈ ایکوزیشن کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.