خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کا آغاز 30 ستمبر سے ہوگا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 15:50

خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کا آغاز 30 ستمبر سے ہوگا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کا آغاز30 ستمبر سے ہورہا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا ہاکی لیگ میں8ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں سات ٹیمیں مختلف اضلاع سے ہوں گی جبکہ ایک ٹیم ضم شدہ اضلاع کی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر آٹھ ٹیموں کی نیلامی 22 ستمبر کوپشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی ہر ٹیم میں پاکستان ہاکی ٹیم کے دو سینئر اور دو جونیئر ٹیم کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

ان ٹیموں کیلئے سینئر اور جونیئر ٹیموں کے کھلاڑیوں کی نیلامی 26ستمبر کو پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہی ہوگی ۔واضح رہے کہ پشاور کے لالہ ایوب ہاکی آسٹروٹرف کی صفائی کیلئے خصوصی مشینری پشاور پہنچ چکی ہے اور پیر کے روز سے یہاں اس ٹرف کی صفائی شروع کی جائے گی اور اسے انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق مقابلوں کے لئے تیار کیاجائے گا۔