جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ویسے بھی پاکستان کی حمایت میں بول پڑے

ہفتہ 18 ستمبر 2021 16:08

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) پاکستان سٴْپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچوں میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے اور لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ویسے بھی پاکستان کی حمایت میں بول پڑے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ ویسے کے نام سے منسوب ایک جعلی اکاؤنٹ نے نیوزی لینڈ کی منسوخ کردہ سیریز کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

بعد ازاں اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ڈیوڈ ویسے نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان میں کرکٹ کو انجوائے کیا ہے اور وہاں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے مداحوں کو یہ یاد دہانی ضرور کروائی کہ پہلے والی ٹوئٹ ایک جعلی اکاؤنٹ سے کی گئی ہے تاہم ٹوئٹ میں سو فیصد سچی ہے۔