Live Updates

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 18 ستمبر 2021 16:39

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) :صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرسلمان شاہد،ڈین انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ پروفیسرڈاکٹرمسعودصادق،ڈائریکٹر جنرل پنجاب تھیلیسیمیا کنٹرول ودیگرافسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت نے اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز اور پنجاب میں تھیلیسمیا کے مریضوں کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کاجائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹریز ڈاکٹرآصف طفیل اور ڈاکٹرسلمان شاہدنے وزیر صحت کو بریفنگ دی۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے  کہاکہ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی درسگاہ ہوگی،یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز حکومت کالینڈمارک منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال میں ریفرل سسٹم کا آغازکیاجائے گا،یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکے سینڈیکیٹ ممبران کے جلدانتخاب کیلئے ہدایت کردی گئی ہے،چلڈرن ہسپتال لاہورنے کوروناکے چاروں ادوارکے دوران مریضوں کی خدمت جاری رکھی ۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب میں تھیلیسمیا کے بچوں کیلئے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔تھیلیسمیا کے بچے بھی ہمارے معاشرےکا حصہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق پنجاب کے تھیلیسمیا کا شکارمریضوں کوبہتر سہولیات فراہم  کی جا رہی ہیں اورحکومت پنجاب تھیلیسمیا کے علاج اوراس سے بچائو کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات