ایم ٹی بی سی نے سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے ڈرون کیمرہ ایس پی باغ زاہد مرزا کے حوالے کر دیا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 16:45

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) ایم ٹی بی سی نے سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے ڈرون کیمرہ ایس پی باغ زاہد مرزا کے حوالے کر دیا۔ اس ڈرون کیمرے کی مالیت تین لاکھ روپے ہے جو کہ جلسے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی کوریج کے لیے استعمال کیا جایگا۔ اس حوالہ سے گزشتہ روز ڈایریکٹر ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ اور منیجر الیکٹرک عامر محمود نے سپیریٹنڈنٹ پولیس باغ سے ملاقات کی اور ایم ٹی بی سی کی جانب سے ڈرون کیمرہ انکے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

ایس پی باغ زاہد مرزا نے کمپنی کا شکریہ ادا کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ کمپینی اپنی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوے آیندہ بھی اس طرح کے کاموں میں اپنا تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹی بی سی باغ کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ پولیس کے ساتھ بھی ایم ٹی بی سی نے ہمیشہ تعاون کیا ہے جس پر ایگزیکٹیو چیرمین محمود الحق سمیت کمپینی کی ساری انتظامیہ کے شکر گزارہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت شہربھر میں کمیرے اور سیکورٹی سسٹم انسٹال کیا جا رہا ہے جس میں ایم ٹی بی سی بھی تعاون کر رہی ہے اسی سلسلہ میں آج کمپنی کی طرف سے ڈرون کیمرہ دیے جانے پر ہم انکے شکرگزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :