بھارت،کورونا کے 35ہزار 6سو62نئے کیسز ریکارڈ ، 281اموات

ہفتہ 18 ستمبر 2021 16:55

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) بھارت میں مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج (ہفتہ ) اپ ڈیٹ کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے د وران کورونا وبا کے 35ہزار 6سو 62 نئے کوروناکیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 281 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت میں مہلک وبا کے سبب اموات کی کل تعداد تعداد 4لاکھ 44ہزار 5سو 29 تک پہنچ گئی جبکہ ملک میں اب تک وبا سے 3کروڑ 34لاکھ 17ہزار3سو90افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وبا کے فعال کیسز کی تعداداس وقت 3لاکھ 40ہزار 6سو 39ہے۔