Live Updates

پاکستان کی عوام اپنے ملک میں عالمی معیار کی کرکٹ دیکھنا چاہتی ہے نیوزی لینڈ ٹیم کا چلا جانا کوئی انوکھی بات نہیں ان خیالات کا اظہار برگیڈیئر ر جاویداکرم ستارہ امتیاز، سابق ایم پی اے سیکرٹری گڈ گورنس

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:14

پاکستان کی عوام اپنے ملک میں عالمی معیار کی کرکٹ دیکھنا چاہتی ہے نیوزی ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 18 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد نعمان چوہدری) پاکستان کی عوام اپنے ملک میں عالمی معیار کی کرکٹ دیکھنا چاہتی ہے نیوزی لینڈ ٹیم کا چلا جانا کوئی انوکھی بات  نہیں ان خیالات کا اظہار برگیڈیئر ر جاویداکرم ستارہ امتیاز، سابق ایم پی اے سیکرٹری گڈ گورنس نے اردو پوائنٹ سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ یہ عالمی سیاست کا حصہ ھے۔

پاکستان  کو پریشر میں لانے کیلئے  یہ  ڈرامہ رچایا  جا رھا ھے۔افغانستان میں  اسلامی انقلاب کی قیمت پاکستان کو بھی  ادا کرنی ہوگی انشاءللہ جلد عمران خان کی قیادت میں پہلے کی طرح  پاکستان عالمی کرکٹ کا گڑھ بن جائےکرکٹ چلتی رہنی چاہیے چاہے کسی بھی ٹیم کی ہو۔ آج کا پر امن پاکستان عالمی ٹیموں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے پاکستان جلد انشاءاللہ دوسری ٹیموں کو اپنے ہوم گراؤنڈز پر لانے میں کامیاب ہو جائے گا جبکہ مالک پاکستان میں موجود سیاسی صورتحال اور اتحادی اکثریت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ
پاکستانیت کے جذبوں کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے مستحکم پاکستان عالم اسلام کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

استحکام پاکستان کیلئے دوست اور دشمن کی شناخت ضروری ہے۔پرامن پاکستان کیلئے پاک فوج کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں ۔جنہیں پر محب وطن قوم سلام پیش کرتی ہے  انہوںنے کہا قیام پاکستان کے وقت ایک قوم کو ایک ملک کی اور آج ایک ملک کو ایک قوم کی ضرورت ہے۔ وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اندرونی و بیرونی سازشوں سے مقابلہ کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔

پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ نا گزیر ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد میں کو ئی ناکامی نہیں ہو نی چاہیے غداروں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے بھارت نے افغانستان کے سابقہ حکمرانوں کو ساتھ ملا کر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف رہا ، افغانستان میں اقتدار بدلنے پر بھارت کی تخریب کاری میں کی گئی سرمایہ کاری کو پورا دنیا دیکھ رہی ہے ہمار جینا مرنا پاکستان اور اسلام کیلئے ہے۔ ناموس ارض وطن کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاکستان کی عزت ، عظمت ، وحدت ، وقار اور سلامتی کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات