جیکب آبادکے دستگیر کالونی کے رہائشیوں کا ایوان صحافت کے سامنے احتجاج

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:17

جیکب آبادکے دستگیر کالونی کے رہائشیوں کا ایوان صحافت کے سامنے احتجاج
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 18 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عبدالرحمن آفریدی) جیکب آباد کی دستگیر کالونی کے رہائشی محمد یوسف پٹھان نے اپنے 17سالہ نوید کے ہمراہ ایوان صحافت کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاگزشتہ شب میرے بیٹے کو سول کورٹ کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر اغوا کرنے کی کوشش کی کارسواروں نے بچالیا موقع پر موجود پولیس اہلکار لیاقت کورائی کو ملزمان کو گرفتار کرنے کا کہالیکن پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی صبح ملزمان عمران بنگلانی اور دیگر نے گھر پر حملہ کرکے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں فریاد لیکر سول لائین تھانے گئے تو ایس ایچ او نے رپورٹ درج کرنے کے بجائے دھمکایا اور ملزمان سے راضی نامہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر صلح نہ کی تودونوں باپ بیٹے کو لاکپ کر دیا جائے گا یوسف پٹھان نے ایس ایس پی سے اپیل کی کہ نوٹس لیکر انصاف کریں ملزمان کو گرفتار کرکے تحفظ فراہم کیا جائے۔