عمرشریف کی امریکا روانگی، تاحال ایئر ایمبولنس کی درخواست موصول نہیں ہوئی،سی اے اے

ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:37

عمرشریف کی امریکا روانگی، تاحال ایئر ایمبولنس کی درخواست موصول نہیں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) معروف کامیڈین و اداکار عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے کیلئے ایئر ایمولنس کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے ای) اور حکومتِ سندھ کے بیان میں تضاد سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سی اے اے کو تاحال ایئر ایمبولنس کی درخواست موصول نہیں ہوئی، ایئر ایمبولنس کی درخواست کے لیے سی اے اے کو انتظار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست ملنے پر سی اے اے کا ایئر ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کلیئرنس جاری کرے گا ۔دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ 24 سے 36 گھنٹوں میں عمر شریف کو لینے ایئر ایمبولنس پہنچ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :