ڈی ایم سی غربی کے ملازم عبدالستار نے مستقل نہ کرنے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) ڈی ایم سی غربی کے ملازم عبدالستار نے مستقل نہ کرنے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ ملازم عبدالستار نے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ مئی 2016 میں دیگر لوگوں کے ساتھ کلی بھرتی ہوا۔ مجھے اور میرے ساتھیوں کو کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

میرے دیگر ساتھیوں کو مستقبل کردیا گیا۔ میں اکیلا صرف کنٹریکٹ پر رہ گیا۔ ڈی ایم سی غربی نے بالا حکام کو مجھے بھی مستقل کرنے کی سفارش کی۔ سفارش کے باوجود مستقل نہیں کیا جا رہا۔ درخواست میں سیکریٹری بلدیات، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی غربی، ایڈمنسٹریٹر آفیسر اورنگی زون غربی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم سی غربی کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :