Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے افغان طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا

40 سالہ تنازع کے بعد تمام اقوام پر مشتمل حکومت افغانستان میں امن و استحکام لائے گی، ٹویٹ

ہفتہ 18 ستمبر 2021 20:30

وزیراعظم عمران خان نے افغان طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 40 سالہ تنازع کے بعد تمام اقوام پر مشتمل حکومت افغانستان میں امن و استحکام لائے گی، افغان طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میںوزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے رہنماؤں اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے تفصیلی ملاقاتیں اور گفتگو کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان حکومت میں تاجک، ازبک اور ہزارہ برادری کی شمولیت کے لیے میں نے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے، 40 سالہ تنازع کے بعد تمام اقوام پر مشتمل حکومت افغانستان میں امن و استحکام لائے گی، یہ نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات