Live Updates

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ ہولناک خبر ہے ،صدام حسین ھالو

مہنگائی کی ایک اور سونامی آگئی ہے عام آدمی کا جینا دشوار سے دشوار تر ہو چکاہے، رہنما مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:38

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سینئر نائب صدر صدام حسین ھالو عیسیٰ خان ابڑو محمد عالم ھالو میر شوکت علی جاموٹ حاجی امام بخش محمد موسیٰ ھالو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ ہولناک خبر ہے مہنگائی کی ایک اور سونامی آگئی ہے عام آدمی کا جینا دشوار سے دشوار تر ہو چکاہے 22 کروڑ کا ملک سنبھالنا پی ٹی آئی حکومت کے بس کی بات نہیں حکومتی پالیسیوں نے غریب کو زندہ درگور کر دیا ہے جب پیٹرول ستر روپے فی لیٹر تھا تو پی ٹی آئی کا لیڈر کہتا تھا کہ گورنمنٹ عوام سے پینتالیس روپے فی لیٹر ٹیکس لیتا ہے اور اب پیٹرول ایک سو تیس روپے فی لیٹر ہے فواد چوہدری کہتے ہیںکہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت خطے کے مقابلے میں کم ہے خان صاحب کہا کرتے تھے کہ جب ڈالر اوپر جائے اور مہنگائی میں اضافہ ہو تو سمجھو تمہارے حکمران چور ہیں آج عمران خان اور ان کی ٹیم نے ثابت کر دیا کہ یہ سب سے بڑے چور ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کے ساتھ کھڑی تھی کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں یہ ثابت ہوگیا کہ نواز شریف اور پاکستان لازم اور مظلوم ہیں انہوں نے کہا موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے موجودہ حکومت نے مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ کرکے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے غریب عوام تو کجا متوسط طبقے کی عوام کی قوت خرید بھی متاثر ہوگئی ہے عوام بچوں کی سکول کی فیس جمع کریں یوٹیلیٹی گیس بجلی بلز جمع کریں یا پھر دو وقت کی روٹی کا بندو بست کریں جو کہ موجودہ مہنگائی میں مشکل ہوتا جارہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کو فوری ریلیف دے اور بنیادی اور گیس بجلی کے نرخ کم کرے یا استعفی دیکر گھر چلی جائے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات