Live Updates

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے،پیپلزپارٹی خواتین ونگ

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارتی خواتین ونگ کی سینئرنائب صدر اشبرجدون نے کہاہے کہ تباہی سرکار کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے عوام دشمن فیصلے پر شدید مذمت کرتے ہیں اور نیازی حکومت نے گزشتہ تین ماہ میں 6 مرتبہ پیٹرول مہنگا کر عوام کے اوپر مہنگائی کا بم گرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کی اندھی حکومت ملک میں بے روزگاری، مہنگائی اور لوٹ مار کے مشن پر گامزن ہے اور ملک میں ریکارڈ مہنگائی اور بے روزگاری کر کے غریب عوام کے ساتھ ظلم کیا جارہا عمران نیازی اور انکے حواریوں کو عوام کی تکلیفوں کی کوئی بھی فکر نہیں اور وہ ہر آئے روز پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرتے جارہے ہیں جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات