پیٹرول مہنگا ہونے سے ملک میں مزید مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگا،سابق ایم پی اے دینا ناز

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماوسابق ایم پی اے دیناناز نے کہاہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے ملک میں مزید مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگا اور لوگوں کیلئے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ جھوٹی سرکار کے عوام کو رلیف دینے کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے پاکستان پیپلزپارٹی حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس فیصلے کو فوری واپس لیا جائے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ عوام دشمنی کے مترادف ہے سستی اشیائکی فراہمی کا فریب دینے اور جھوٹ بولنے والے مہنگائی کے بمبار بن گئے ہیں اشرافیہ نمائندہ حکومتی دور میں ڈالر اور پیٹرول مافیاز کی مددگاری کیلئے نرخ بلند ترین سطح پر اور عوام الناس سطح غربت کی لکیر سے بھی کم ترین پر لائے جا رہے ہیں