صوابی، پولیس نے پھوپھی کو قتل کر نے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:19

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) یارحسین پولیس نے ایک کارروائی کے دوران کلہاڑی سے ایک پھوپھی کو قتل جبکہ دوسری کو شدید زخمی کرنے والا درندہ صفت قاتل گرفتارکر کے آلہ قتل کلہاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دو ستمبر کو ملزم خارث سکنہ یارحسین نے اپنی پھوپھیوں کے گھر میں گھس کر ظلم کی انتہاء کرتے ہوئے ضعیف العمر پھوپھیوں پر کلہاڑی سے پے در پے وار کرکے جس سے ایک پھوپھی مسماة(ب)زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ دئیے جب کہ دوسری پھوپھی مسماة (ض) شدید زخمی خالت میں پڑی ہے۔

اس واقعہ پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے پر سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

ظالم کو کیفر کردار تک پہچائے جائے۔جس پر ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں تشکیل شدہ ٹیم ایس ایچ او یارحسین عبدالولی خان،تفتیشی آفیسران شوکت خان،فضل مالک خان کی ملزم کی گرفتاری کے لیے دن رات کوششوں کے نتیجے میں بالاخر ملزم خارث سکنہ یارحسین محلہ کشمیر آباد کو گرفتار کرکے جس سے آلہ قتل کلہاڑی بھی برآمد ہوئی۔

ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ پھوپھیوں سے رقم،زیوارات مانگنے اور گھر میں حصہ کے حوالے سے تنازعہ ہوا۔اور طیش میں آکر ان کے سر پر کلہاڑی سے وار کرکے موقع سے فرار ہوا۔ایس ایچ او یارحسین عبدالولی خان بمع تفتیشی ٹیم شوکت خان اور فضل مالک خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم خارث وقوعہ کرنے کے بعد کراچی فرار ہوچکا تھا،ان کے خلاف پہلے سے بھی شکایات موصول ہو رہے تھے،علاقے میں خوف حراس و دہشت پھیلا رکھا تھا۔ملزم سے آلہ قتل کلہاڑی اور ایک عدد پستول بمع رقم برآمد کیے گئے ہیں۔