سازش کے تحت بلوچستان کے حالات خراب کیے جارہے ہیں:بشیر احمد ماندائی

حکومت عوامی مسائل حل کرنے سے غافل ،منتخب نمائندے آخری موقع سمجھ کر لوٹ مار میں مصروف عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہر طرف لوٹ مار جاری ہے بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا صرف چہرے تبدیل ہوں گی: نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان بشیر احمدماندائی نے کہاہے کہ سازش کے تحت بلوچستان کے حالات خراب کیے جارہے ہیں حکومت عوامی مسائل حل کرنے سے غافل ،منتخب نمائندے آخری موقع سمجھ کر لوٹ مار میں مصروف عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہر طرف لوٹ مار جاری ہے بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا صرف چہرے تبدیل ہوں گے اورلوٹ مار میں مزید اضافہ ہو۔

جماعت اسلامی بلوچستان کودیانت دار دین قیادت دیکر مسائل سے نجات دلائیگی انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی بلوچستان کے سلگتے مسائل حل کریں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ ملک اب تک اس منزلِ مقصود تک نہیں پہنچ سکا جس کے حصول کے لیے کروڑوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔

(جاری ہے)

قوم انگریزوں کے بعد ان کے ایجنٹوں کی غلامی میں ہے۔

حکمران آزادہیں ،عدلیہ آزاد ہے اورنہ ہی میڈیا۔ہر طرف بدعنوان عناصرقابض ہیں جو عوامی مسائل ومشکلات اورپریشانیوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں جماعت اسلامی قوم کو مسائل سے نجات دلاکر حقیقی اسلامی دینی کا ریاست بنائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی حقیقی معنوں میں ملک میں پائیدار اسلامی جمہوری نظام لے کر آئے گی ۔ اقتدار میں آکر انصاف لوگوں کی دہلیز پر پہنچائیں گے اور ملک کے تمام اداروں میں ریفارمز لائی جائیں گی ۔

لٹیروں نے اپنی اسلوبِ سیاست سے سیاسی محاذ پر بدتہذیبی، الزام تراشیوں اور توڑ پھوڑ مائنڈ سیٹ کو فروغ دیا ہے۔ غرور، تکبر، اقتدار کے نشے نے وزرا کو ذہنی مریض بنادیا ہے۔ اِسی لیے اِن کے ہاتھوں کسی فرد اور کسی ادارے کی عزت محفوظ نہیں۔ مہنگائی، بیروزگاری، پٹرول کی قیمتوں اور یوٹیلٹی بلز میں ہوشربا اضافہ سے توجہ ہٹانے کے لیے انجینئرڈ ایشوز کھڑے کیے جاتے ہیں۔ جھوٹ کی یہ دوکان اب نہیں چل سکتی۔