موٹروے پر پیٹرولنگ کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع

ڈرون کیمروں کے استعمال سے جرائم کی مؤثر اور بروقت روک تھام کیلئے بھی مدد ملے گی، ایس ایس پی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) موٹروے پولیس نے لاہور سے ملتان موٹروے پر پیٹرولنگ کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع کردیا۔

(جاری ہے)

سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) موٹروے سید حشمت کمال کے مطابق موٹروے ایم تھری پر ڈورنز کی مدد سے قوانین کا نفاذ کیا جارہا ہے ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو بھی چیک کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈرون کیمروں کے استعمال سے جرائم کی مؤثر اور بروقت روک تھام کیلئے بھی مدد ملے گی۔ایس ایس پی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریفک کو کنٹرول اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔