پرویز مشرف ،آصف زداری ،یوسف رضا گیلانی سے متعلق زیر التوا ء کیسز کی سماعت کے لئے فل بنچ تشکیل

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدور پرویز مشرف ،آصف علی زداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے متعلق زیر التوا ء کیسز کی سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دے دیا۔10 سال پرانے مقدمات کی سماعت کے لیے تشکیل دئیے گئے فل بنچ کی سربراہی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کریں گے جوکل پیر کے روز سے سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

فل بنچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شجاعت علی خان شامل ہیں۔لاہور ہائی کورٹ میں رانا علم الدین غازی اور اللہ بخش گوندل ایڈوکیٹس کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔رانا علم الدین غازی ایڈوکیٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے ایمرجنسی اور سابق صدر آصف زرداری کے دوعہدوں کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ شاہد نسیم گوندل اور اللہ بخش گوندل ایڈوکیٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے متعلق درخواستیں دائر کی تھیں۔