لڑکیوں کیلئے علیحدہ کلاسز اور اساتذہ کا انتظام کیا جارہا ہے، ذبیح اللہ مجاہد

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:56

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) طالبان کے ترجمان اور افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے لڑکیوں کے اسکول کھولنے سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول جلد کھول دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ حکومتی عہدیدار لڑکیوں کی علیحدہ تعلیم کے انتظامات کررہے ہیں جبکہ لڑکیوں کیلئے علیحدہ کلاسز اور اساتذہ کا انتظام کیا جارہا ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ انتظامات مکمل ہونے پر تفصیلات میڈیا اور عوام کو بتائی جائیں گی۔خیال رہیکہ گزشتہ دنوں طالبان نے لڑکوں کے اسکول کھولنے کا اعلان کیا تھا۔