نیوزی لینڈ کی ٹیم کا دورہ منسوخ ،ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت شوبز کے ستاروں کی دوسرے روز بھی تنقید

پاکستان سب سے پر امن ملک ہے، فہیم رانا …نیوزی لینڈ کرکٹ کا یہ غیر پیشہ ورانہ رویہ تھا، ہر شیل گبز

اتوار 19 ستمبر 2021 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل اچانک سیریز ملتوی کرنے کے اعلان پر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت شوبز کے ستاروں کی جانب سے بھی تنقید کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ۔جنوبی افریقہ کے کھلاڑی فہیم رانا نے کہا کہ میں نے بہت سے ممالک کا دورہ کیا ہے مگر پاکستان کو سب سے خوبصورت اور پر امن ملک پایا ہے، اس میں کوئی شک نہیں پاکستان کی فوج اور ایئرفورس دنیا کی بہترین میں سے ایک ہیں۔

انہوںنے کہاکہ میں نیوزی لینڈ سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی گزارش کرتا ہوں۔جنوبی افریقہ کے ہرشیل گبز نے کہا کہ کرکٹ کی دنیا اور کرکٹ کے چاہنے والوں کے لیے یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نیوزی لینڈ کرکٹ اور سیکیورٹی انتظامیہ کا یہ غیر پیشہ ورانہ رویہ اور نیوزی لینڈ کی حکومت کا جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ تھا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے کھلاڑی دمٴْتھ کرونارتنے نے کہا کہ پی سی بی نے 2 سال قبل ہمارے دورے کے دوران یقینی بنایا تھا کہ ہم محفوظ محسوس کریں۔

گلوکار یاسر جسوال نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیا اصل سیکورٹی خدشات کے مقابلے میں دورہ منسوخ کرنے کے فیصلے کے پیچھے اصل بات کچھ اور ہوگی، بلیک کیپس نے اپنا منہ بھی کالا کرلیا۔انہوں نے نے انسٹاگرام پر اپنے پیروکاروں سے سوال کیا کہ 'آپ لوگ کیا سوچتے ہیں۔پاکستانی گلوکار اور ٹی وی شو کے میزبان فخر عالم نے کہا کہ ایک پاکستانی شہری ان قابل اعتماد خطرے کے بارے میں جاننا چاہتا ہے جو کہ بلیک کیپس کو موصول ہوے، حکومت پاکستان کے ساتھ اس انٹیلی جنس شیئر کرنا صرف مناسب ہے تاکہ اگر کوئی حقیقی خطرہ ہو تو اسے فوری طور پر ختم کیا جا سکے اور جانوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے کہا کہ دورہ منسوخ کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی ٹیم نے کلیئرنس دے دی تھی اور انہوں نے تقریبا ایک ماہ یہاں گزارا تھا، پاکستان کی سیکورٹی بہترین ہے۔انوشے اشرف نے کرکٹ شائقین کو تسلی دینے والا پیغام جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک کھیل چھوڑ کر جانے کے بعد دنیا بھر کے پاکستانیوں کے لیے بہت مایوس ہوں۔

گلوکار عاصم اظہر نے اپنے پیروکاروں کو تسلی دی۔انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ یہ افسوسناک ہے مگر ٹھیک ہے، ہم ایک ایسی قوم ہیں جو واپس اٹھنے کے عادی ہیں، پاکستان محفوظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ہم پھر بھی دل کھول کر نیوزی لینڈ یا کسی دوسری قوم کا خیرمقدم کریں گے جو اس کے برعکس سوچتے ہیں کیونکہ ہم ایسے ہی ہیں۔انہوں نے دنیا کو کنارہ کیے گئے پاکستان سے خبردار رہنے کا کہنا ہے اور کہ کہ کرکٹ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ملیں گے۔