بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ مستعفی

اتوار 19 ستمبر 2021 00:03

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے کانگریس پارٹی میں اختلافات کے باعث استعفیٰ دیا۔

(جاری ہے)

امریندر سنگھ نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی تضحیک محسوس کر رہے تھے، انہوں نے کانگریس پارٹی کی تیسری میٹنگ کے دوران استعفیٰ دیا۔استعفے سے قبل سونیا گاندھی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا تھا اور انہیں بتایا کہ عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :