Live Updates

صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے بلوں میں 35فیصد تک انکم ٹیکس کے نفاذ کے بعد پانی سر سے اونچا ہو چکا ہے،بلاول بھٹو زرداری

قوم فیصلہ کرلے کہ اگر مہنگائی سے نجات چاہتے ہیں تو پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی

اتوار 19 ستمبر 2021 00:05

اسلام آباد/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے بلوں میں 35فیصد تک انکم ٹیکس کے نفاذ کے بعد پانی سر سے اونچا ہو چکا ہے۔ قوم فیصلہ کرلے کہ اگر مہنگائی سے نجات چاہتے ہیں تو پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔ میڈیا آفس اسلام آباد سے جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کو پاکستان کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بنا دیا ہے۔

مہنگائی کے خلاف ملک بھر کے عوام کمر کس کر باہر نہ نکلے تو عمران خان کے عمران خان کے عوام پر حملے نہیں رکیں گے۔ بجلی کے 10ہزار روپے بلوں تک 5فیصد اور 20ہزار بلوں پر 10فیصد جبکہ 30ہزار تک کے بلوں پر 20فیصد جبکہ 40ہزار تک کے بلوں پر 20فیصد انکم ٹیکس مہنگائی کا ایک نیا طوفان لائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پٹرول کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھے سے فیکٹریوں کی پیداواری لاگت پر ہونے والا اضافہ عام آدمی کے بجٹ کو مزید متاثر کرتے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام موبائل فون کے کارڈ سے لے کر گروسری کی اشیائ تک بلواسطہ ٹیکسوں کی مد کی صورت میں پہلے ہی اربوں روپے قومی خزانے میں جمع کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیکس لگانا ہے تو عمران خان اپنے امیر دوستوں پر لگائیں جنہیں ٹیکسوں میں اربوں کھربوں روپے کی چھوٹ دی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات