کراچی،پولیس کی کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار ،قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان برآمد

اتوار 19 ستمبر 2021 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) پولیس ے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزموں کو گرفتار کر کے انکے قبضیسے اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں پولیسنے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر حاجی عصمت کا کارندہ باچارحمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سنٹرل غلام مرتضی تبسم کے مطابق ملزم کو اسنپ چیک کے نگ 10 کلو چرس سمیت گرفتار کیا گیا، ملزم موٹرسائیکل پر فروٹ کے بیگ میں چرس لے جارہا تھا، ملزم کی نشاندہی پر سلیمان نامی منشیات فروش بھی گرفتار کیا، انہوں نے بتایا کہ سلیمان کو کوئٹہ کا ڈیلر ہاشم منشیات بھجواتا ہے،دوران تفتیش ملزم باچارحمان سے مزید انکشافات سامنے آئے، ملزم نے بتایا کہ چرس باجوڑ کے بین الصوبائی منشیات فروش حاجی عصمت کی ہے، حاجی عصمت فی کلو چرس پر 2 ہزار کمیشن دیتا ہے، منشیات کا مال بسوں ٹرکوں اور کاروں کے زریعے بائی روڈ بلوچسان سے لایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

منشیات حب چوکی سے ہوتی ہوئی کراچی سبزی منڈی پراتاری جاتی ہے، ملزم نے دوران تفتیش مزید بتایا کہ چرس کو مختلف سبزیوں اور پھلوں کی پیٹیوں میں بند کیا ہوتا ہے،فروٹ اور سبزی کی پیٹیوں پر کسی کا شک نہیں جاتا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ گڈاپ سٹی پولیس نے یثرب کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چار ملزموں عبدالصمد عرف مودو، محمد آصف اور عبدالقدیر کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلیا۔

گرفتار ملزمان نے گڈاپ، میمن گوٹھ اور گلشن معمار میں لوٹ مار کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔ ملزمان نے دوران انٹیروگیشن علاقے میں منشیات کی فروخت کا بھی انکشاف کیا۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج، تفتیش جاری۔کلری اور نبی بخش پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں موٹر سائیکل لفنگ اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزموں کامران اور محمد احمد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور پریڈی کے علاقے سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

ضلع ملیر میں میمن گوٹھ اور بن قاسم پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث اور ملطوب ملزموںمیں شامل دو ملزمان سکندر عرف سکو عرف جٹ عرف بٹ اور آصف عرف ماما کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اعلیٰ کولٹی کی تین کلو منشیات برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزمان منشیات فروشی کے کام میں ملوث ہیں اورپہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیں۔

قائدآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انڈین گٹکے کی ترسیل کو ناکام بناتے ہوئے دو ملزموں انیس اور یونس کو گرفتار کر کے انکے قبضیس ے 40 کلو سے زائد تیار انڈین گٹکا تحویل میں لے لیا گیا۔برآمد گٹکا گرفتار ملزمان کے زیر استعمال گاڑی میں لوڈ کیا گیا تھا۔گرفتار ملزمان کورنگی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کیلئے سپلائی کرتے تھے۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔