Live Updates

کوئٹہ ،بلوچستان کے بعد وفاق میں بھی تبدیلی لانے کی تیاری، بلوچستان میں تبدیلی کے بعد وفاق کیلئے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں گی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:35

lکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) بلوچستان کے بعد وفاق میں بھی تبدیلی لانے کی تیاری، بلوچستان میں تبدیلی کے بعد وفاق کیلئے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں گی۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف عدم اعتما دلانے کی تیاری کرلی ہے اس مقصد کیلئے پی ڈی ایم کی جما عتوں کی نظریں بلوچستان حکومت پرہیں جہاں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے خلاف اپوزیشن کے ارکان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد داخل کررہی ہے ابتدا میں مولانا فضل الرحمن نے اسے صوبائی مسئلہ قرار دیا تھا مگر بعد میں ان کی تمام ترتوجہ بلوچستان پر مرکوز ہی گئی ہیں۔

اس بات کو تقو یت ہفتے کے روز مسلم لیگ (ن) کے سر براہ شہبا ز شریف کے اس بیان سے پہنچی ہے کہ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومتوں کو لانے والوں کے حلقوں (کنٹو نمنٹ بورڈز)میں مسلم لیگ (ن)نے کامیابی حا صل کرکے بتادیا کہ ان انتخابات نے ثابت کردیا ہے کہ 2018 کے الیکشن انجینئرڈ تھے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ مولا نا فضل الرحمن اور شہباز شریف وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف عدم اعتما د کی تحریک کو ٹیسٹ کیس کی حیثیت دے رہے ہیں اور اس کوکامیاب بنا کر عثمان بزدار اور پھر وفاق میں عمران خان کے خلاف عدم اعتمادکی تحاریک پیش کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی بلوچستان حکومتوں کے خاتمے کو بنیاد بنا کر ملک بھر میں اس طرح کا عدم استحکام پیدا کیا گیا مگر اس مرتبہ پی ڈی ایم نے بلوچستان عوامی پارٹی کے تین چارارکان کو اسٹیبلشمنٹ اور سی پیک کے خلاف بیان بازی کرنے کی ہدایت کی ہے جوکہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کا معاشی نقصان ہے مقتدر حلقوں نے ان عناصر کی منفی سرگر میوں کا نو ٹس لے لیا ہے اور کئی وزرا ار مشیر وارکان اسمبلی کی فا ئلیں کھلنے کی اطلاعات ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات