مختلف واقعات میں گولیاں لگنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے

اتوار 19 ستمبر 2021 11:55

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) تھانہ نشاط آباد آباد کے علاقہ بائی پاس پر اویس نے پولیس کو بتایا کہ میرے 54سالہ بھائی شہزاد کو نامعلوم ملزموں نے فائر مار کر زخمی کردیا ، تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 245 میں شہری نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزم میری ٹانگ میں فائر مار کر فرار ہوگئے ہیں ، پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ۔

متعلقہ عنوان :