دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 47 لاکھ ہو گئیں
وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 89 لاکھ 52 ہزار 22 تک جا پہنچی 1 کروڑ 87 لاکھ 6 ہزار 611 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، رپورٹ
اتوار 19 ستمبر 2021 16:00
(جاری ہے)
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 44 ہزار 869 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ، اس سے متاثرہ 3 کروڑ 34 لاکھ 48 ہزار 163 مریض سامنے آچکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 90 ہزار 547 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ، اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 12 لاکھ 30 ہزار 325 ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 147 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 74 لاکھ 739 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 97 ہزار 425 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 72 لاکھ 54 ہزار 754 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 16 ہزار 2 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کٴْل کیسز 69 لاکھ 49 ہزار 519 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 61 ہزار 361 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 68 لاکھ 20 ہزار 861 ہو چکے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے کٴْل اموات کی تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 791 ہو گئی ،اس کے کل کیسز 54 لاکھ 8 ہزار 860 ہو گئے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 14 ہزار 367 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 38 ہزار 610 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 25 ہزار 860 زندگیاں نگِل چکا ہے، اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 39 ہزار 251 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 51 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 656 رپورٹ ہوئی ہیں مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 479 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 109 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 95 ہزار 689 ہو چکی ہے جبکہ کٴْل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر آ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 580 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 71 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 164 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 68 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 206 مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 23 ہزار 841 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 63 ہزار 909 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 964 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 11 لاکھ 32 ہزار 726 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 55 ہزار 27 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کٴْل 1 کروڑ 88 لاکھ 52 ہزار 460 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 29 ہزار 30 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کٴْل 7 کروڑ 29 لاکھ 86 ہزار 511 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 39 لاکھ 66 ہزار 26 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کا امکان
-
مودی نے مسلم دشمنی کی حد پار کردی، بھارتی مسلمانوں کو گٴْھس بیٹھیے قرار دیدیا
-
امریکا کا اسرائیلی فوجی یونٹ پرپابندی کا فیصلہ
-
مودی دور میں کرپشن اورغیر مساوی تقسیم میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ،دی گارڈین
-
شہد کی مکھیاں زیرآب 7 دن تک زندہ رہ سکتی ہیں، تحقیق میں حیرت انگیزانکشاف
-
یوکے اسلامک مشن ساؤتھ زون کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا،
-
دعوت اسلامی فرانس کے زیر اہتمام عید ملن تقریب ، سفیر پاکستان عاصم افتخار مہمان خصوصی تھے
-
اے آئی ٹیکنالوجی نے مونا لیزا کو گلوکارہ بنا دیا
-
سڈنی، پادری نے اپنے اوپر چاقو سے حملہ کرنیوالے شخص کو معاف کردیا
-
شمالی کوریا کا پھربیلسٹک میزائل کا تجربہ
-
آنے والے دنوں میں ہم حماس پر فوجی دبا بڑھائیں گے،اسرائیلی وزیراعظم
-
ترک صدر13سال میں پہلی بار عراق کے دورے پربغدادپہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.