فرانس کے ساتھ آبدوز معاہدے پر ایماندار رہے، آسٹریلوی وزیرِ دفاع

اتوار 19 ستمبر 2021 16:00

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) آسٹریلوی وزیرِ دفاع پیٹر ڈیوٹن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا فرانس کے ساتھ ا?بدوز معاہدے کے معاملے پر واضح اور ایماندار رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں پیٹر ڈیوٹن نے بتایا کہ معاہدے کی قیمت سے متعلق فرانس سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے تھے، 2016ء میں ہونے والے 40 ارب ڈالر معاہدے کی قیمت اب کئی گنا بڑھ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانسیسی وزیرِ دفاع کو بتا دیا تھا کہ آسٹریلیا اپنے قومی مفاد میں کام کرے گا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے فرانس سے ا?بدوز معاہدہ ختم کر کے امریکا سے جوہری توانائی والی آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جس پر فرانس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاہدہ توڑنے پر آسٹریلیا اور امریکا سے اپنے سفیر واپس بلا لیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :