چین میں کشتی الٹنے سے 8 افراد ہلاک، 7 لاپتہ

اتوار 19 ستمبر 2021 16:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) چین کے جنوب مغربی صوبے گوئے ژو میں کشتی الٹنے سے 8 افراد ہلاک اور 7 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق صوبے گوئے ژو کیلیوپانشوئی شہر میں سے گزرنے والے دریا زانگکے میں مسافر کشتی الٹنے سے 8 افراد ہلاک اور 7 لاپتہ ہوگئے۔ساحلی گارڈز نے کہا کہ 39افراد کو زندہ بچالیا گیا جن میں سے 31 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ ماہرین نے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :