Live Updates

سردار تنویر الیاس کا تحریک انصاف آزادکشمیر کا صدر بننا خوش آئند امر ہے ‘چوہدری اکبر ابراہیم

اتوار 19 ستمبر 2021 16:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ وسول ڈیفنس چوہدری اکبر ابراہیم نے سینئر وزیر سردار تنویر الیاس کو پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کا صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سردار تنویر الیاس کا تحریک انصاف آزادکشمیر کا صدر بننا خوش آئند امر ہے جس سے جماعت دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ سردار تنویر الیاس وہ شخصیت ہیں جنھوں نے آزادکشمیر کے الیکشن میں تحریک انصاف کو فتح دلوائی ان کے علاوہ آزادکشمیر کے تمام سیاسی لیڈروں کو عوام آزما چکے تھے سردار تنویر الیاس پر بھروسہ کرتے ہوئے آزادکشمیر کی عوام نے ووٹ دیا اور فتح تحریک انصاف کا مقدر بنی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس کی اساس صاف وشفاف عوامی خدمت ہے۔پاکستان میں بے لاگ احتساب کا وعدہ کر کے تحریک انصاف کی حکومت معرض موجود میں آئی اور اسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان قائد تحریک انصاف عمران خان نے بڑے بڑے مافیاز کو شکنجے میں ڈالا، آزادکشمیر میں تحریک انصاف صدر جماعت سردار تنویر الیاس کی قیادت میں ایک ناقابل تسخیر قوت بنے گی اور تحریک انصاف کی حکومت عوامی امنگوں پر پورا اترے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات