بھمبر پولیس نے موٹرسائیکل چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا‘ایک گینگ گرفتار‘مزید کی گرفتاریاں جلد متوقع

اتوار 19 ستمبر 2021 16:10

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) بھمبر پولیس نے موٹرسائیکل چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا,ایک گینگ گرفتار,مزید کی گرفتاریاں جلد متوقع.تفصیلات کے مطابق مورخہ 16-07-2021 کو طارق محمود ساکن گجرانوالہ حال بھوتو سیال کا موٹر سائیکل بھمبر سٹیڈیم کے قریب سے چوری ہوا جس پر ملزم قیصر عزیز ساکن بھوتو سیال کو ٹریس/گرفتار کرتے ہوئے مذکور کی نشاندھی پر مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیا گیا ہے۔

دوران تفشیش ملزم مذکور نے انکشاف کیا کہ اسنے سال 2018 میں احاطہ کچہری بھمبر سے مسمی زوہیب افتحار ساکن وارڈ نمبر 1 بھمبر اور مظہر علی ساکن کس چناتر کے موٹر سائیکلز بھی چوری کیے تھے جس پر ملزم کی نشاندھی پر دو موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔مورخہ 18-07-2021 کو نا معلوم ملزم نے محمد طاہر ساکن بھوتو سیال کے گھر کے باہر کھڑا اس کا موٹر سائیکل چوری کر لیا جس پر ملزم یاسر محمود ساکن بڑھنگ کو ٹریس /گرفتار کرتے ہوئے مذکور کی نشاندھی پر مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مورخہ 26-08-2021 کو محمد اقبال ساکن وارڈ نمبر 3 بھمبر کا موٹر سائیکل چوری ہوا جس پر ملزم حمزہ ریاض ساکن باغسر کو ٹریس/گرفتار کرتے ہوئے مذکور کی نشاندھی پر مذکورہ موٹر سائیکل برآمد کیا گیا ہے۔سپرنٹینڈنٹ پولیس ضلع بھمبر کا کہنا ہے کہ اگرچہ پولیس تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے کوشاں ہے تا ہم عوام الناس سے التماس ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں/موٹر سائیکل محفوظ جگہ پر پارک کریں اور پارکنگ کرتے وقت موٹر سائیکلوں کو ڈبل لاک لگائیں تا کہ جرائم پیشہ عناصر سرقہ کی ایسی وارداتوں میں کامیاب نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :