گورنمنٹ انور کوثر گرلز ڈگری کالج ہٹیاں بالا سیکنڈ ائیر پری میڈیکل کی طالبات ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا پہنچ گئیں

ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں طالبات اپنا مستقبل تاریک ہونے کے باعث زارو قطار رو پڑیں

اتوار 19 ستمبر 2021 16:10

ہٹیاںبالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) گورنمنٹ انور کوثر گرلز ڈگری کالج ہٹیاں بالا سیکنڈ ائیر پری میڈیکل کی طالبات ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا پہنچ گئیں، ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں طالبات اپنا مستقبل تاریک ہونے کے باعث زارو قطار رو پڑیں طالبات نے بوجل دل کے ساتھ روتے ہوئے اظہا خیال کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں ہم باقاعدہ طالبات کی حثییت سے زیر تعلیم تھیں کوڈ 19کے باعث حکومتی نوٹیفکیشن کے باعث ریاست بھر کے تمام طلبہ و طالبات کو سال اول سے پرموٹ کر کے سال دوئم میں بھیجا گیا اور تمام طلبہ و طالبات کو پاس کر دیا گیا سال دوئم کے داخلہ فارم بورڈ میں بھیجنے کے لیے ہم سے باقاعدہ طور پر فارم فیس ،فوٹو اور دیگر فیسیں وصول کی گئی لیکن جب امتحان شروع ہوا تو ہماری رول نمبر سلپ نہ ملیں ہمارے والدین نے بورڈ سے رابطہ کیا تو بورڈ سے انکشاف ہوا کہ لڑکیوں کے داخلہ فارم ادارہ نے نہیں بھیجے گئے جبکہ ہم تمام طالبات کو بتایا جاتا رہا کہ آپ کے داخلہ فارم جا چکے ہیں امتحان کی بھر پور تیاری کریں ہمیں فارم بھیج دینے کی جھوٹی تسلیاں دی جاتی رہیں اور جان بوجھ کر ہمارے مستقبل سے کھیلا گیا ہے کالج کی انتظامیہ نے ہمارے ساتھ ظلم اور زیادتی کی اور آخری لمحہ تک فارم نہ بھجینے کا علم نہ ہونے دیا ہمارے والدین کو بھی بتایا جاتا رہا کہ فارم بھیج دیے ہیں ثنا بی بی، فظہ الیاس، اسماء فرید،مریم خادم، مانور،حمیدہ بی بی نے اپنے والدین کے ہمراہ بتایا کہ ہمارے ساتھ جو ظلم اور زیادتی کی گئی ہے اس کا ازالہ کیا جائے اور ہم سے امتحان لیا جائے وزیر اعظم آزادکشمیر وزیر تعلیم ہائیر ایجوکیشن، سیکرٹری تعلیم اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے اپیل کرتی ہیں کہ گرکز ڈگری کالج ہٹیاں بالا انچارج اور تمام سٹاف کی مبینہ جعل سازی کی اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے طالبات نے کہا کہ ہمارا قصور کیا ہے کہ اتنی بڑی سزا دی گی ہے ہمیں ڈارایا دھمکایا جا رہا ہے آپ کو کالج سے فارغ کر دیا جاے گا انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے سامنے حود سوزیاں کریں گیں قانون کے مطابق تمام بوڑد میں رجسٹرڈ طلبہ و طالبات باقاعدہ طلبہ کی حثییت سے شامل امتحان ہونگے جسکی تصدیق چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور نے بھی کی جب کالج کی وائس پرنسپل سے موقف لیا گیا تو انہوں نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ان کا گریڈ ایف تھا اس لیے ان کے داخلہ فارم نہیں بھیجے پی ایس ایف جہلم ویلی نے طالبات کے ساتھ ہونے والی نہ انصافی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبات کے ساتھ ہونے والی نہ انصافی کا ازالہ نہ کیا گیا تو پی ایس ایف کالج کی طرف مارچ اور سخت ترین احتجاج کرے گی۔