سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کھارادر میں ’’زہرہ موبائل مال /مارکیٹ ‘‘میں ہرقسم کی خریدوفروخت اوربکنگ وغیرہ کو غیرقانونی قرار دیا

اتوار 19 ستمبر 2021 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کھارادرکراچی کے علاقے میں واقع پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹ''زہرہ موبائل مال /مارکیٹ ''میں ہرقسم کی خریدوفروخت اوربکنگ وغیرہ کو غیرقانونی قرار دیاہے ،اس سلسلے میں ایس بی سی اے نے واضح کیاہے کہ پروجیکٹ زہرہ موبائل /مارکیٹ واقع پلاٹ نمبر 60،شیٹ نمبرGK-07غلام حسین قاسم کوارٹرزباغ زہرہ جیلانی سینٹرکھارادرکراچی میں این او سی برائے تشہیروفروخت کے بغیر دکانوں/یونٹس کی خریدوفروخت ،بکنگ وغیرہ اور جاری تشہیری مہم غیرقانونی اورتعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔

اس سلسلے میںایس بی سی اے نے پروجیکٹ کے متعلقہ بلڈرز کو انتباہی نوٹسز جاری اور تمام تعمیراتی امور پر بھی پابندی عائد کردی ہے جبکہ اس ضمن میں عوام الناس کوبھی متنبہ کیاہے کہ مذکورہ پروجیکٹس میں کسی قسم کی سرمایہ کاری نہ کی جائے بصورت دیگر اپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے ۔

(جاری ہے)

مزید براں ایس بی سی اے نے شہریوں سے ان کے اپنے مفاد میں درخواست کی ہے کہ کسی بھی پروجیکٹ میں پلاٹ /فلیٹ/بنگلوز/دکان /یونٹ کے زمرے میں سرمایاکاری یابکنگ وغیرہ سے قبل ایس بی سی اے سے اس پروجیکٹ کی قانونی حیثیت کی تصدیق ضرور کریںاورخریداری وبکنگ کامعاہدہ ایس بی سی اے کے ماڈل ایگریمنٹ پرہی کیاجائے۔