ذ*جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد مکمل ناکام ہوگی، بلوچستان عوامی پارٹی

تحریک عدم اعتماد کا ہتھکنڈابلوچستان عوامی پارٹی کے مقبولیت سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے،میرعبدالمالک،ماما خان،خالق اآباد ودیگر رہنما

اتوار 19 ستمبر 2021 19:20

ٓکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) وزیراعلی بلوچستان کے خلاف اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد مکمل طورپرناکام ہوگی اپوزیشن کی ڈرامہ بازی فلاپ ہوگی تحریک عدم اعتماد کا ہتھکنڈابلوچستان عوامی پارٹی کے مقبولیت سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیئررہنماوں میرعبدالمالک لانگو،ماماخان محمدخالق آبادی،صدر حاجی محمد یوسف لانگو،جنرل سیکرٹری عنایت اللہ بابر،انجنیئرریاض لانگو،کامریڈعلی اکبرلانگو،چیئرمین ذوالفقارعلی نیچاری،محمدعلی لانگو،چیئرمین بابوجمعہ خان نیچاری،قدرت زیب لانگو،چیئرمین علی خان لہڑی،ترجمان مقبول نیچاری،ضمیراحمدنیچاری،علی اکبرنیچاری،بابوعثمان نیچاری ودیگر نے اپنے مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک حقیقی عوامی پارٹی ہے اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر ایک سنجیدہ عوامی حکومت چلارہی ہے پارٹی وزیراعلی جام کمال کی قیادت میں متحد ہیں پارٹی کے اندراختلافات ہوتے ہیں یہ اختلافات تمام پارٹیوں میں ہے لیکن ان اختلافات کو ہوادیکر فائدہ اٹھانے کی کوشش اوراپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ بحال کر نے کی ناکام کوشش کرنے والے اپوزیشن کو ایک بارپھر ناکامی کاسامنا کرناپڑے گا وزیراعلی بلوچستان جام کمال اوروزیرداخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو کی قیادت میں صوبے بھرمیں امن وامان برقراررکھنے کے لیے تاریخی اقدامات اٹھائے گئیہیں اس کے علاوہ پورے بلوچستان میں تمام اضلاع کو یکساں طورپر فنڈز فراہم کی گئی ہے لیکن یہ ترقیاتی اقدامات پر ان ایم پی ایزکو کمیشن اورمعاشی فائدہ نہیں مل رہی ہیا س لیے وہ مختلف ہتھکنڈے آزما رہے ہیں بجٹ اجلاس کے وقت اسمبلی اجلاس کو غیرجمہوری طریقے سے روکنے کی کوشش کی اورناکامی پر دھرنے پرچلے گئے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کرونا وائر س کے پہلے لہر میں تمام ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں کو بھول کرخود قرنطینہ ہوگئے صوبائی وزیرداخلہ میرضیااللہ لانگو کی قیادت میں ہرضلع میں صوبائی حکومت نے ہنگامی اقدامات اٹھائے اورحکومتی ارکان نے دورے کیے عوام کوریلیف دلائی برف باری ہو یا کوئی اورقدرتی آفات حکومت اپنے فرائض بخوبی نبھایا ہے کوئٹہ میں سڑکوں کاجال بچھایا جارہا ہے جس سے ٹریفک کے مسائل کسی حدتک بہتر ہونگے اس کے علاوہ صحت، تعلیم ، آبنوشی اسکیمات ودیگر عوام دوست اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی مگر اس کے باوجود تنقید برائے مخالفت اورسازشیں رچانے والوں کے لیے بس ہدایت کی دعا ہی کی جاسکتی ہے حالیہ تحریک عدم اعتماد پہلے کی طرح سازشوں کی طرح مکمل ناکام ہوگی اورجام کمال عالیانی ہی وزیراعلی بدستوررہیں گے اوراپنا پانچ سال کی مدت پورے کرے گا آنے والے بلدیاتی انتخابات اورعام انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی ایک بار پھر عوامی عدالت میں سرخ رو ہوکرکامیابی سے ہمکنارہوگی مخالفین کو شکست فاش ہوگی۔