Live Updates

S پی ٹی آئی حکومت نے نظریہ اسلام ،نظریہ پاکستان ،ملک کے آئین ،قانون،اسلامی اخلاقی سماجی اقدارکے خلاف اقدامات اٹھا کر سابقہ حکومتوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، امیر العظیم

)عوام کو مہنگائی،بے روز گاری کے لالے پڑے ہیں ، وزیر اعظم کہتے ہیں آپ نے گھبرانا نہیں سکون قبر میں ہے ، عوام نے پی ٹی آئی حکومت کو مسترد کر دیا ہے kملک کے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی ہے، تقریب سے خطاب ؛ حکومتی شیرازہ بکھرا ہوا ہے، وزیراعظم ، وزرائ اور حکومتی ترجمان مخالفین کی تذلیل کے دھندے میں مصروف ہیں،لیاقت بلوچ

اتوار 19 ستمبر 2021 19:50

ئ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے پی ٹی آئی حکومت کو مسترد کر دیا ہے ۔پی ٹی آئی حکومت نے نظریہ اسلام ،نظریہ پاکستان ،ملک کے آئین ،قانون،اسلامی اخلاقی سماجی اقدارکے خلاف اقدامات اٹھا کر سابقہ حکومتوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے عوام کو مہنگائی،بے روز گاری کے لالے پڑے ہوئے ہیں جبکہ وزیر اعظم کہتے ہیں آپ نے گھبرانا نہیں سکون قبر میں ہے۔

جوہر ٹائون میں این اے 135 پی پی 161 کے ورکرز اور معززین علاقہ کے اعزاز میں ناشتہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت کی صورت میں ملک کے عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط ہو گیا ہے امیر العظیم نے کہا ملک کے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی ہے عوام امانت دیانت جذبہ حب الوطنی سے سر شار دو قومی نظریہ کی محافظ قرآن و سنت کے نظام کی داعی جماعت اسلامی جو ملک کو اسلامی و خوشحالی کی طرف گامزن کرنے کا ویژن رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

جس کی قیادت کی ایمانداری کے چرچے ہر طرف عام ہیں انہیں اپنا اعتامد تو دیں انشا اللہ جماعت اسلامی ملک میں خوشحالی کا انقلاب بر پا کر دے گی۔تقریب سے پی پی 161 کے گروپ لیڈر چوہدری عبد القیوم گجر نے بھی اظہار خیال کیا اس موقع پر جماعت اسلامی علامہ اقبال ٹائون زون کے امیر عبد العزیز عابد،حافظ لیئق و دیگر افراد بھی موجود تھے۔نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے پاکستان کے اسلامی نظریاتی اور تہذیبی وجود کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

عوام کو ریاست مدینہ نظام کا مڑہ ینایا عملاً قرآن وسنت ، آئین پاکستان سے مکمل انحراف کیا جا رہا ہے۔ اسلامیان پاکستان وزیراعظم عمران خان کی خلاف اسلام قرآن وسنت سے متصادم قانون سازی کو کِسی قیمت پر تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ حکومتی شیرازہ بکھرا ہوا ہے۔ وزیراعظم ، وزرائ اور حکومتی ترجمان مخالفین کی تذلیل کے دھندے میں مصروف ہیں۔

انہیں عوام کے مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ پٹرول،گیس ،بجلی ، ٹیکسوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ روپے کی قدر گرتی جارہی ہے۔ عوام کی قوت خرید ختم ہو چکی اور پیداواری لاگت میں ہوشربا اضافہ سے قومی معیشت کے تمام اشاریے منفی سگنل دے رہے ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے کشمیر اور افغانستان کے مسائل الجھ رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخی سے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ خارجہ اور اور داخلہ امور بہت سنجیدہ اور حساس ہیں لیکن حکومتی کھلنڈرا پن بڑی تباہی لا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان ضد، انا اور ہٹ دھرمی چھوڑی اور قومی ترجیحات کی روشنی میں داخلہ ، خارجہ اور اقتصادی محاذ پر متفقہ قومی پالیسی پر قومی اتفاق رائے پیدا کریں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ مِلی یکجہتی کونسل حکومت کی قرآن وسنت اور آئین سے انحراف کی قانون سازی کے سدّباب کے لئے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں قومی سیمینارز منعقد کرے گی۔

تمام دینی قوتیں تمام سیاسی انتخابی اختلافات سے بالاتر ہو کر اسلامی نظریہ اور اسلامی تہذیب کی حفاظت کریں گے۔اسلامیان پاکستان ،پاکستان کے اسلامی نظریاتی کردار کی حفاظت کے لئے متحد ہیں۔مسلم خاندان کی حفاظت اور نئی نسل کے مستقبل کی حفاظت کے لئے سب کو بیدار اور عمل کے میدان میں کھڑا ہونا ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات