پشاور زلمی کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں کلیوال زلمی لیگ اور والی بال ایونٹ جاری ، پانچ سو کھلاڑی ان ایکشن

ابتدائی اور مین راؤنڈ کے بعد سات ڈسٹرکٹس کی بہترین ٹیمیں اکیس ستمبر سے سوات میں ناک آؤٹ راؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی

اتوار 19 ستمبر 2021 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون سے قبل پشاور زلمی کی جانب سے گراس روٹ لیول پر خیبر پختونخواہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں ،پشاور زلمی کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں کلیوال زلمی لیگ اور والی بال ایونٹ جاری ہے،کلیوال زلمی لیگ اور والی بال ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخواہ کے سات ڈویژن کے پینتیس ڈسٹرکٹس کی چونتیس ٹیمیں ان ایکشن ہیں،ان مقابلوں میں روزانہ پانچ سو کھلاڑی صوبے بھر میں ان ایکشن ہیں،دس روزہ مقابلوں میں صوبے بھر میں سات ہزار سے زاید کھلاڑی ان ایکشن ہیں، تمام سات ڈویژن کی بہترین ٹیمیں اکیس ستمبر سے سوات میں ناک آؤٹ راؤنڈ میں ان ایکشن ہوں گی ،سیاحت کے فروغ کے لیے خیبر پختونخواہ کے دیگر مقامات کی طرح سوات میں بھی کلیوال زلمی لیگ اور والی بال ٹورنامنٹ کے مقابلے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ کلیوال زلمی لیگ اور والی بال ٹورنامنٹ کا مقصد خیبر پختونخواہ کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنا ہے۔