محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کردی

اتوار 19 ستمبر 2021 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے کہ آئندہ ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل24 ستمبر سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

موسمیات نے کراچی میں بھی جمعرات سے ہفتے تک موسلا دھار بارش برسنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیشن گوئی کے تحت گرج چمک کے ساتھ حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر اور عمر کوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بدین، سانگھڑ اور لاڑکانہ کے شہریوں کے لیے بھی خوشخبری سناتے ہوئے پیشن گوئی کی ہے کہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :