جمعیت علماء اسلام کی اپیل پر مہنگائی کیخلاف صوبہ میں احتجاجی مظاہرے ہوئے

اتوار 19 ستمبر 2021 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کی اپیل پر صوبہ بھر کے اضلاع پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ،ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں، لکی مروت،کرک، کوہاٹ، ھنگو، تور غر، کوہستان اپر، لوئر، کولی پالس، بٹگرام, مانسہرہ،ایبٹ اباد، چترال، دیر بالا، دیر پاہین، ملاکنڈ، سوات, شانگلہ اور بونیر میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف ہونیوالے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 126 روز کنٹینر پر کھڑے ہوکر بڑھکیں مارتے ہوئے قوم سے وعدہ کیا گیا کہ پٹرول ڈالرز اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں کو کم کیا جا ہیگا ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے بھیک نہیں مانگی جائیگی رشوت اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائیگا لیکن اس کے برعکس عوام پر مہنگائی کا بم گراکر عوام سے رزق حلال چھین لیا گیا ملازمتیں دینے کی بجائے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرکے ان کے گھروں کے چولہے بجا دیئے گئے وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے حوالہ کرکے بیرونی ایجنڈے پر عمل درآمد کیا جارہاہے آٹا چینی پٹرول اور میڈیسن مافیا کو حکومت کی چھتری تلے پناہ دیکر مکمل سرپرستی کی جارہی ہے عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی ختم کرنے کی بجائے وزیراعظم اور وزراء آئے روز اپوزیشن کی کردار کشی میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم موجودہ سلیکٹیڈ حکمرانوں کے خلاف میدان عمل میں آئے اور بیرونی ایجنڈے کو ناکام بنانے کیلئے جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دیں تاکہ موجودہ حکومت سے نجات حاصل ہوسکے تمام اضلاع میں ریلی کے شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی مظاہروں کی قیادت مولانا عطاء الرحمٰن مولانا عطا الحق درویش سید ہدایت اللہ شاہ قاری گل عظیم مفتیِ عبیداللہ مفتی فضل غفور مولانا اسعد محمود ایم این اے مولانا لطف الرحمان مولانا امان اللہ حقانی عبدالجلیل جان آصف اقبال داوزء شاہ حسین حاجی دانشمند مولانا فضل علی نور الاسلام مولانا احمد علی درویش اسرار مروت اور اضلاع کے امراء و نظماء اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے کی صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی جے یوآئی ضلع پشاور کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی مدنی مسجد سے خیبر بازار تک نکالی گئی ریلی کی قیادت مولانا امان اللہ حقانی عبدالجلیل جان آصف اقبال داوزء مولانا مسکین شاہ خالد وقار چمکنی اور ڈاکٹر مسعود نے کی ریلی کے شرکاء نے حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور حکومت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔