کراچی گرین لائن بسیں لاہور، راولپنڈی اور پشاور کی بسوں سے زیادہ جدیداور پائیدار
چین کی جانب سے اِن بسوں کو یورپ اور سعودی عرب کو بھی برآمد کیا گیا، گرین لائن بسوں سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں
دانش احمد انصاری اتوار 19 ستمبر 2021 21:24
(جاری ہے)
یہ بسیں یورپی ملکوں اور مشرق وسطیٰ کو بھی ایکسپورٹ کی جارہی ہیں، اس ڈیزائن کی بسیں سعودی عرب نے بھی گزشتہ سال بڑی تعداد میں حج آپریشن کے لیے درآمد کی تھیں۔
الحاج بس کے جنرل منیجر مارکیٹنگ کا کہنا تھا کہ پشاور اور لاہور میں زیر استعمال بسوں میں پیش آنے والے نقائص کو مد نظر رکھتے ہوئے ان بسوں میں خصوصی حفاظتی فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ یہ بسیں ہائبرڈ ہیں ، ان میں ڈیزل کے ساتھ خودکار طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری بھی استعمال ہوگی جس سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ماحول کو بھی فائدہ ہوگا۔ بسوں میں خصوصی سسٹم نصب ہے جو انجن میں آگ لگنے کی صورت میں خودکار طریقے سے آگ بجھائے گا۔ بس کا ڈھانچہ مسافروں کے لیے محفوظ ہے، ان بسوں کا درمیانی حصہ لچکدار میٹریل اور خصوصی سسٹم سے منسلک ہوگا۔شکور احمد خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے درآمد کردہ بسیں یورو تھری معیار کی ہیں۔ 18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں۔ کھڑے ہوکر اور نشستوں پر بیک وقت 150 افراد سفر کرسکیں گے، زیادہ رش کی صورت میں 190 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔بسوں میں معذور افراد کے لیے جگہ خصوصی ہے اور خودکار ریمپ نصب ہے۔ ہر بس میں دو وہیل چیئرز کی جگہ مخصوص ہے۔مزید اہم خبریں
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.