ویکسی نیشن کروائیں، ورنہ موٹروے پر سفر نہیں کر سکیں گے

سندھ حکومت نے 20ستمبر کے بعد موٹر ویز پر بغیر ویکی نیشن سفر پر پابندی عائد کر دی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 19 ستمبر 2021 22:03

ویکسی نیشن کروائیں، ورنہ موٹروے پر سفر نہیں کر سکیں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 19ستمبر 2021) ویکسی نیشن کروائیں، ورنہ موٹروے پر سفر نہیں کر سکیں گے، سندھ حکومت نے 20ستمبر کے بعد موٹر ویز پر بغیر ویکی نیشن سفر پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسی نیشن 20 ستمبر تک کروانالازمی قرار دے دیا ہے۔ریل میں سفر کرنے والوں کے لیے بھی 20 ستمبر تک کورونا ویکسینیشن لازمی کرالیں،ریل گاڑیوں، ہوم ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کے لیے کورونا ویکسینیشن کے بغیر سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔

بس سروسز کے اسٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو سیل کیا جائے گاجبکہ ہوٹل،ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے عملے کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ نے این سی اوسی کی ہدایت پر صوبے بھر کے کمشنرز کو احکامات جاری کردیے جبکہ صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا ‏فیصلہ کیا گیا ہے۔سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کر دی گئے ہیں۔ ‏محکمہ داخلہ سندھ نے این سی اوسی کی ہدایت پر صوبے بھر کے کمشنرز کو احکامات جاری کیے۔موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسینیشن 20 ستمبر تک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ریل گاڑیوں، ہوم ‏ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کے لیے کورونا ویکسینیشن کے بغیر سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا۔ بس ‏سروسز کے اسٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو سیل کیا جائے گاہوٹل اور ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے عملے کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا ‏فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک رپوروٹ ہونے واللے کورونا کیسز میں سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 126 ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے ایک لاکھ 71 ہزار 72 کیسز سامنے آچکے ہیں ، صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 4 لاکھ 21 ہزار800 ہے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک کورونا کے ایک لاکھ 4 ہزار114 مریض رپورٹ ہوئے ، جب کہ صوبہ بلوچستان میں کورونا کا شکار ہونے والے شہریون کی تعداد 32 ہزار757 ہے ، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 732 اور گلگت بلتستان میں اب تک 10 ہزار 240 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔