ایف آئی اے سکھر کی لاڑکانہ میں کارروائی بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے سابق پروجیکٹ ڈاریکٹر 40 کروڑ روپئے سے زائد کے مبینہ کرپشن معاملے پر گرفتار ۔

Shehzad Ali Khan شہزاد علی خان پیر 20 ستمبر 2021 11:41

ایف آئی اے سکھر کی لاڑکانہ میں کارروائی بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ..
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) ایف آئی اے سکھر ٹیم کیجانب سے   شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے آریجہ کیمپس کے 2011 میں کیے گئے تعمیراتی کام میں مبینہ طور پر 40 کروڑ سے زائد کی کرپشن کے معاملے پر سابق پروجیکٹ ڈاریکٹر انجینئیر عبدالوحید منگی کو گرفتار کرلیا ہائر ایجوکیشن کمیشن کیجانب سے متعلقہ منصوبے کے لیے 12 ارب روپئے دیئے گئے تھے اور کروڑوں کی مبینہ کرپشن کے بعد ایچ ای سی کی انکوائری کی بنیاد پر انجینئیر عبدالوحید منگی کو یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے ذریع نوکری سے دستبردار کیا گیا تھا جسے بعد میں سندھ حکومت کے محکمہ یونین بورڈز کی جانب سے ایک انکوائری کروا کر واپس نوکری پر بحال کروایا گیا، ذرائع کے مطابق 21 ستمبر کو جامع بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کی جاری ہے جس میں اس مدے کو زیر بحث لایا جانا تھا تاہم ایف آئی اے کی ٹیم نے کاروائی کرتے تھے انجینئیر عبدالوحید منگی کو اپنی فیملی کے ساتھ جاتے ہوئے نئو دیرو چوک کے قریب سے سڑک پر  گرفتار کیا اور سکھر منتقل کیا گیا۔