Live Updates

آئندہ الیکشن میں عوام روایتی سیاست دانوں جاگیرداروں کو مسترد کریں گے 30 ستمبر مولانا محمد حنیف شھید کانفرنس بڑی اہمیت کی حامل ہیں کارکناں بھر پور تیاریاں کریں ۔مفتی محمد قاسم

Hazrat ali attar حضرت علی عطار پیر 20 ستمبر 2021 11:44

آئندہ الیکشن میں عوام  روایتی سیاست دانوں جاگیرداروں کو مسترد کریں ..
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) تفصیلات کے مطابق شھیداسلام مولانا محمد حنیف رح کے جانشین اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا مفتی محمدقاسم نے کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی کیجانب سے دیئے گئے فروٹ پاٹی اور چمن میں جمعیت علماء اسلام سوشل میڈیا کے سنئر آراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 30ستمبر شھیداسلام مولانامحمدحنیف رح کانفرنس بڑی اہمیت کی حامل ہیں کارکنان کا نفرنس کی تیاریاں زور وشور سے کریں جمعیت علماء اسلام چمن 30ستمبر کو سرزمین چمن پر تاریخ رقم کرےگی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خارجہ پالیسی کمزوری اور بے بسی کا نشان بن کر رہ گئی  عوام آئندہ الیکشن میں روایتی سیاست دانوں جاگیرداروں اور وڈیروں کو مسترد کریں گے جمعیت علماء اسلام  ہی حقیقی معنوں میں ملک میں پائیدار اسلامی جمہوری نظام لے کر آئے گی اقتدار میں آکر انصاف لوگوں کی دہلیز پر پہنچائیں گے اور ملک کے تمام اداروں میں اصلاحات لائی جائیں گی انھوں نے کہا کہ سلیکٹید اور برآمد شدہ حکومت کا بستر گول ہونے کا وقت آپہنچاہیں ‏پاکستان میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے
آٹا، چینی، دالیں، گھی اورخوردونوش کی اشیاء غریب عوام کی پہنچ سےدور ہوتی جارہی ہیں مہنگائی اور بےروزگاری نےغریب عوام کی کمر توڑ ڈالی ہےآئے دن مہنگائی کے بم پینکھے جاتے ہیں اور ملک مزید قرض کے بوجھ تلے دب رہاہے ‏لوگ مہنگائی سے تنگ اکرخودکشیوں پر مجبور ہوکر اپنے بچے فروخت کرتے ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات